”پی ایس ایل 5میں اس بلے باز کو آوٹ نہ کرنے پر افسردہ ہوں “شاہین آفریدی نے اپنی افسردگی ظاہر کردی

”پی ایس ایل 5میں اس بلے باز کو آوٹ نہ کرنے پر افسردہ ہوں “شاہین آفریدی نے ...
”پی ایس ایل 5میں اس بلے باز کو آوٹ نہ کرنے پر افسردہ ہوں “شاہین آفریدی نے اپنی افسردگی ظاہر کردی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بر اعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اور ہر فارمیٹ میں وہ ٹاپ فائیو میں شامل ہے۔ "بابر میرا بھی پسندیدہ بیٹسمین ہے۔ میں اسے آوٹ کرنا چاہتا تھا لیکن بابر اعظم نے موقع ہی نہیں دیا، مگر آئندہ جب بھی آمنا سامنا ہوا وہ بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے ویب انٹرویو پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل میں بہت سی وکٹیں حاصل کیں اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا لیکن بابر اعظم کی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں آوٹ کر کے جشن نہیں مناتا ،اگر مجھ میں وسیم اکرم جیسی تھوڑی سی بھی صلاحیت پیدا ہو جائے تو میرے لیے بہت اچھا ہو گا۔

مزید :

کھیل -