چین میں کیا کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو گئی؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

چین میں کیا کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو گئی؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی
چین میں کیا کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو گئی؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے جس بے مثال طریقے سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتی، اس پر دنیا بھر میں اس کی تعریف کی گئی لیکن اب وہاں سے ایک بری خبر آ رہی ہے کہ ایک بار پھر وہاں یہ موذی وباءپھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اگرچہ چینی حکومت کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت وہاں کورونا وائرس کے صرف 16مریض ہیں لیکن ہینان کے ایک ہسپتال کے عملے کے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ جیا کاﺅنٹی کا پیپلز ہسپتال ہے ۔ عملے کے کئی لوگ ووہان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد وہاں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اب واپس اپنے ہسپتال پہنچے ہیں۔ ان میں سے ایک گزشتہ روز 14روز قرنطینہ میں گزار کر ہسپتال آیا ہے اور دیگر کوئی لوگوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس وباءکا دوسرا حملہ اس ہسپتال سے شروع ہونے جا رہا ہے، اسی خدشے کے پیشے نظر ہینان کے حکام نے ہسپتال کے تمام عملے اور شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ ہسپتال کے عملے کے کتنے لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں مجموعی طور پر اب تک 82ہزار 735افراد وائرس میں مبتلا ہوئے اور 4ہزار 632اموات ہوئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -