لندن میں زیرتعلیم پاکستانی طالب علم 30سال سے کم عمر ایشیاءکی 30نمایاں ترین شخصیات میں شامل، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

لندن میں زیرتعلیم پاکستانی طالب علم 30سال سے کم عمر ایشیاءکی 30نمایاں ترین ...
لندن میں زیرتعلیم پاکستانی طالب علم 30سال سے کم عمر ایشیاءکی 30نمایاں ترین شخصیات میں شامل، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طالب علم بلال بن ثاقب کا نام ’ایشیاءکی 30سال سے کم عمر 30نمایاں شخصیات‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوربس کی طرف سے ہر سال یہ فہرست جاری کی جاتی ہے اور رواں سال کی فہرست میں اس ہونہار پاکستانی طالب علم کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ بلال بن ثاقب کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے حال ہی میں لندن سکول آف اکنامکس سے گریجوایشن کی ہے۔ بلال نے سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی فلاح کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب اس منصوبے کے ذریعے اب تک سندھ اور بلوچستان کے ہزاروں لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ ان کی انہی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوربس کی طرف سے ان کا نام رواں سال کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔”جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ثاقب کا کہنا تھا کہ ”اس فہرست کا حصہ بن کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ فوربس نے صاف پانی سے محروم لوگوں کی مدد کرنے پر میراانتخاب کیا۔ مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میری وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔“واضح رہے کہ ثاقب کی تنظیم کا نام ’طیبہ‘ ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -