لاک ڈاﺅن کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے

لاک ڈاﺅن کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے
لاک ڈاﺅن کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے اور دوسری طرف امریکی شہری لاک ڈاﺅن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق ریاست کولوریڈو میں ہزاروں لوگ اپنی گاڑیوں پر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور پلے کارڈز لہرا رہے ہیں جن پر ’لینڈ آف دی فری‘ ، ’کولورویڈو کو آزاد کرو‘ اور ’خوف نہ پھیلاﺅ حقائق بتاﺅ‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے سینکڑوں ہیلتھ ورکرز ان مظاہرین کو روکنے کے لیے سڑکوں پر تعینات کر رکھے ہیں۔

یہ ہیلتھ ورکرز اپنی یونیفارمز پہنے سڑکوں پر مظاہرین کی گاڑیوں کے آگے کھڑے ہیں تاکہ وہ آگے نہ بڑھ سکیں۔کئی مقامات پر نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی ان مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔ لاک ڈاﺅن کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ ریاست کے دارالحکومت میں کیا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ ان مظاہروں کا دائرہ پورے امریکہ میں پھیل رہا ہے اور ٹینیسی، اوریگن، الینوائس، کیلیفورنیا، مونٹانا اور واشنگٹن سمیت کئی دیگر ریاستوں میں بھی شہری لاک ڈاﺅن کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -