عید شاپنگ کے لیے سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟فیصلہ ہو گیا

عید شاپنگ کے لیے سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟فیصلہ ہو گیا
عید شاپنگ کے لیے سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟فیصلہ ہو گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے، سندھ حکومت عید شاپنگ کے لیے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی جو انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا تاہم اس پلان پر عمل درآمد وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔ کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے تاجر رہنماو¿ں کی مشاورت سے پلان مرتب کیا ہے جس میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری میں شامل شعبہ ہفتہ میں 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔پہلی کیٹیگری میں 4، دوسرے میں 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے، کریانہ، مرغی و گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صرف دودھ، سبزی اور پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔بازار اور دکانیں کھولنے کے لیے ضابطہ کاربدھ تک تیار کرلیا جائے گا جب کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے بازار سیل کردیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -