لاہور کے کن علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہو گی؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

لاہور کے کن علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہو ...
لاہور کے کن علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہو گی؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہوگی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق سیل کیے گئے علاقو ںمیں رمضان کے دوران عبادت گاہوں میں افطاری، سحری اور اعتکاف کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ موجودہے،متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون ختم نہیں ہوا، رمضان میں تمام علمائے کرام وفاقی حکومت کی 20 نکاتی ہدایات پر عمل کریں۔
واضح رہے لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 14 مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔گذشتہ دنوں صدر مملکت کی سربراہی میں ہونے والے علمائے کرام کے اجلاس کے بعد رمضان میں مساجد میں نماز پنجگانہ اور تراویح کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔