سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہو گئے ؟تشویشناک خبر آگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہو گئے ؟تشویشناک خبر آگئی
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہو گئے ؟تشویشناک خبر آگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1122 نئےمریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,484 ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا سے 1490 مریض صحت یاب ہو کر گھروں میں جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد چوبیس لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ہیں اورچھ لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -