کراچی کا علاقہ لیاری کورونا کا گڑھ بن گیا،گزشتہ 48گھنٹوں میں کتنے افراد وائرس سے متاثر ہوئے ؟شہریوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

کراچی کا علاقہ لیاری کورونا کا گڑھ بن گیا،گزشتہ 48گھنٹوں میں کتنے افراد وائرس ...
کراچی کا علاقہ لیاری کورونا کا گڑھ بن گیا،گزشتہ 48گھنٹوں میں کتنے افراد وائرس سے متاثر ہوئے ؟شہریوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیاری بھی کورونا وائرس کا گڑ ھ بن گیا اور 2 روز میں 85 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس لوگوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر جنوبی ڈاکٹر احمد علی کا کہنا ہے کہ لیاری کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 2 روز میں 85 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق لیاری کے جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ان میں بہار کالونی، بغدادی، دریا آباد اور رانگی واڑا شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ 21 افراد کو ایکسپو سینٹر میں قائم آئسولیشن یونٹ منتقل کیا جاچکا ہے۔حکام کے مطابق گنجان آباد علاقے، تنگ گلیاں اور حکومتی اقدامات پر عوام الناس کا عدم تعاون کیسز کو بڑھانے کا سبب بنا ہے جبکہ متاثرہ افراد میں 85 فیصد مرد اور 15 فیصد خواتین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 85 کیسز کے بعد بھی اب تک کوئی علاقہ سیل نہیں کیا جاسکا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -