بھارت میں خوراک کی کمی، لوگوں نے کنگ کوبرا سانپ مار کر کھانا شروع کردیے

بھارت میں خوراک کی کمی، لوگوں نے کنگ کوبرا سانپ مار کر کھانا شروع کردیے
بھارت میں خوراک کی کمی، لوگوں نے کنگ کوبرا سانپ مار کر کھانا شروع کردیے

  

گوہاٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکار کے اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کے عوام کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوگوں نے کنگ کوبرا سانپ مار کر کھانا شروع کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 3 افراد نے 12 فٹ لمبے کنگ کوبرا کا شکار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے ایک شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کے پاس کھانے کو چاول  نہیں ہیں جس کے باعث وہ کنگ کوبرا کا شکار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ " ہم جنگل میں کھانے کی تلاش کیلئے گئے تو ہمیں وہاں کنگ کوبرا مل گیا۔"

دوسری جانب اروناچل پردیش کی حکومت نے  کنگ کوبرا کا شکار کرنے والے دیہاتیوں کے دعویٰ کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست میں 3 ماہ کے چاول کا ذخیرہ موجود ہے اور حکومت لوگوں کو مفت میں راشن بھی مہیا کر رہی ہے۔تینوں افراد کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -