کیا خواجہ سعد رفیق نے چودھری برادران سے ملاقات کے لیے پارٹی کو اعتماد میں لیا ؟رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

کیا خواجہ سعد رفیق نے چودھری برادران سے ملاقات کے لیے پارٹی کو اعتماد میں لیا ...
کیا خواجہ سعد رفیق نے چودھری برادران سے ملاقات کے لیے پارٹی کو اعتماد میں لیا ؟رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ خواجہ برادران کی چودھری برادران سے ملاقات پارٹی کو اعتماد میں لے کر ہوئی تھی، پارٹی میں گروپ بندی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوامی رائے یہی ہے کہ ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوں گے، ہم نیب کی بلیک میلنگ سے نہ پہلے گھرائے ہیں اورنہ اب گھبرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی انتقامی کارروائیاں صرف اور صرف ن لیگ کے لیے ہیں، موجودہ حالات میں ملک کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے لیکن ملکی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -