رومان رئیس نے کورونا متاثرین کی امداد کیلئے زیر استعمال اشیاءنیلام کر دیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ان کا بیٹ 5 لاکھ میں خریدا لیکن پھر کیا کام کیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر کوئی دل کھول کر داد دے

رومان رئیس نے کورونا متاثرین کی امداد کیلئے زیر استعمال اشیاءنیلام کر دیں، ...
رومان رئیس نے کورونا متاثرین کی امداد کیلئے زیر استعمال اشیاءنیلام کر دیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ان کا بیٹ 5 لاکھ میں خریدا لیکن پھر کیا کام کیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر کوئی دل کھول کر داد دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر رومان رئیس نے کورونا متاثرین کی امداد کیلئے اپنے زیر استعمال کرکٹ اشیاءکی نیلامی سے 9 لاکھ 65 ہزار روپے حاصل کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کا بیٹ 5 لاکھ روپے میں خرید کر اسے تحفے میں دیدیا جبکہ دوبارہ ہونے والی نیلامی میں اسامہ کھاری نے 80 ہزار روپے کی بولی لگا کربیٹ حاصل کر لیا۔
چیمپینر ٹرافی 2017ءکی کیپ اسامہ قیوم نے 1 لاکھ 60 ہزار میں حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ فرنچائز کے اونر علی نقوی نے 60 ہزار روپے میں لے کر بطور تحفہ واپس کردی جو ابوظہبی کے یسریٰ اور مصفری نے دوبارہ بولی میں اسی قیمت پر اپنے نام کرلی۔

امریکہ کے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے نام بتائے بغیر رومان رئیس کی پاکستان ٹیم کی شرٹ ایک لاکھ 5 ہزار روپے میں حاصل کر لی اور اسے دوبارہ بولی کیلئے کرکٹر کو واپس کردیا، نیلامی سے اکٹھی ہونے والی رقم لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کو راشن مہیا کرنے میں استعمال ہوگی۔