”سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے حیران مطالبہ کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

”سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہئے ...
”سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے حیران مطالبہ کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ سلیم ملک کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا کیریئر بدقسمتی سے ناخوشگوار انداز میں ختم ہوا لیکن میرے خیال میں ان کو دوسرا موقع ملنا چاہیے، بھارت میں اظہرالدین بھی اسی نوعیت کی صورتحال میں رہے لیکن اب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلیم ملک اپنے وقت کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے اور وہ کرکٹ کے وسیع تجربے کے علاوہ کھیل سے متعلق گہری معلومات رکھتے ہیں، اگر نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جائیں تو پاکستان کرکٹ کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کو1994ءمیں فکسنگ کی پیشکش کرنے کے الزام میں سلیم ملک پر سال 2000ءمیں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی جس کے 8 سال بعد لاہور میں عدالت نے ان کی سزا ختم کردی لیکن کرکٹ کے دروازے تاحال ان پر بند ہیں۔

مزید :

کھیل -