حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا، کتنی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟ جانئے

حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا، کتنی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟ جانئے
حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا، کتنی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا ہے۔  یکم رمضان المبارک کو ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے جن کھاتے داروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔قواعد و ضوابط کے تحت کمپنی اکاوَنٹ یا ڈیکلیئریشن دینےوالوں کےاکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -بزنس -