کورونا وائرس کے باعث گیند چمکانے سے متعلق بھی سخت قوانین متعارف کرائے جانے کا امکان، مگر اس کا وائرس کیساتھ کیا تعلق ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

کورونا وائرس کے باعث گیند چمکانے سے متعلق بھی سخت قوانین متعارف کرائے جانے ...
کورونا وائرس کے باعث گیند چمکانے سے متعلق بھی سخت قوانین متعارف کرائے جانے کا امکان، مگر اس کا وائرس کیساتھ کیا تعلق ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث کرکٹ گیند کو چمکانے کے حوالے سے بھی سخت قوانین متعارف کرائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کی صورت میں کرکٹرز کی جانب سے گیند کو چمکانے کے حوالے سے بھی سخت قوانین متعارف کرانے کا امکان ہے اور اس مقصد کیلئے کھلاڑیوں کی جانب سے تھوک استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کو اکثر تھوک کی مدد سے گیند کی ایک سائیڈ چمکاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تاہم آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبائل ختم ہونے پر کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد گیند پر تھوک لگانے کی سختی سے ممانعت ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حوالے سے پابندی عائد کی گئی تو یقینا کھلاڑیوں کو گیند چمکانے کیلئے دیگر طریقے استعمال کرنا ہوں گے اور اس مقصد کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئے قوانین متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔