’حکومت کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ تجزیہ کار کامران خان کا حکومت کو مشورہ 

’حکومت کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ تجزیہ ...
’حکومت کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ تجزیہ کار کامران خان کا حکومت کو مشورہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار کامران خان نے حکومت کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا win-win انجام ہوسکتا ہے ،عوام مطمئن ہوجائیں گے حکومت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے تحریک لبیک دھرنوں رکاوٹوں پر تشدد مظاہروں کی حکمت عملی پر نظرثانی کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی 22 کروڑ پاکستانیوں بشمول عمران خان کی ناموس رسالت سے لگن پر شک نہ کرے۔

کامران خان نے کہا کہ کل کی ملک گیر ہڑتال کامیاب تھی کوئی دھونس دھمکی شامل نہیں تھی تقریباً تمام بازار بند رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال نے ثابت کیا کہ پاکستانیوں کی اکثریت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت سے منسلک ہر کال پر لبیک کہیں گے کوئی اگر مگر قبول نہیں۔

مزید :

قومی -