حکومت سے مذاکرات کرنے والے کالعدم تحریک لبیک کے رکن نے کارکنوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا 

حکومت سے مذاکرات کرنے والے کالعدم تحریک لبیک کے رکن نے کارکنوں کے لیے اہم ...
حکومت سے مذاکرات کرنے والے کالعدم تحریک لبیک کے رکن نے کارکنوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ،اس دوران کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے کارکنوں کے لیے اہم پیغام سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اعزاز سید نے بتا یا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور جماعت کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کرنے والے محمد شفیق امینی نے ملک بھر میں اپنے پیروکاروں کو احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ صرف ہمارے مرکز رحمت العلمین لاہور میں احتجاج ہو رہا ہے۔صحافی نے مزید بتا یا کہ محمد شفیق امینی نے کارکنوں کو یہ پیغام ایک وائس نوٹ کے ذریعے بھیجا ہے ۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے شیخ رشید کے استعفیٰ اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم حکومتی ٹیم نے دونوں مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے سربراہ سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -