سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ، کرنٹ لگنے سےباپ، بیٹا اور پوتا جان کی بازی ہارگئے
سانگھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی کی مین تاریں موٹرسائیکل پر گرنے سے باپ ،بیٹا اور پوتا جان کی بازی ہارگئے۔
سما نیوز کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں پر 11 ہزار ولٹیج کی تار گرگئی جس سے باپ، بیٹا اور پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تينوں لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ یہ حادثہ بچے کو سکول چھوڑنے جاتے وقت پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے کے تین افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر میں نامزد حیسکو کے ایس ڈی او غیاث الدین اور لائن سپرنٹنڈنٹ امام بخش مشوری کو حراست میں لے لیا گیاہے۔