رمضان بازاروں میں چینی خریدنے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں ، لاہو ر ہائیکورٹ نے حکومت کو دبنگ حکم جاری کر دیا

رمضان بازاروں میں چینی خریدنے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں ، لاہو ر ہائیکورٹ ...
رمضان بازاروں میں چینی خریدنے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں ، لاہو ر ہائیکورٹ نے حکومت کو دبنگ حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے چینی کے حصول کیلئے قطاروں میں دھکے کھاتے شہریوں کی فریاد سن لی ہے اور حکومت کو رمضان بازاروں میں چینی کیلئے قطاریں ختم کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کیلئے لوگوں کی لمبی قطاروں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کہنے پر چینی کی قیمت مقرر کی گئی ، لوگ چینی کیلئے خوار ہو رہے ہیں ، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ رمضان بازاروں میں کرسیوں پر بٹھا کر چینی دی جارہی ہے ، عدالت نے کہا کہ آپ کی بات غلط ثابت ہوئی تو کارروائی کیلئے تیار رہیں ۔ عدالت نے کل عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ چینی کیلئے لوگوں کی لائنیں کیوں لگوائی جارہی ہیں ، عام خریدار کو 85 روپے کلو چینی کیوں نہیں مل رہی ، کیا لوگوں کو چینی 85 روپے کلومل رہی ہے ؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی لوگوں کو چینی 85 روپے کلو مل رہی ہے ، دکانوں پر چینی 85 روپے اور رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ چینی پر کتنی سبسڈی دی جارہی ہے ؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں 15 روپے کلو سبسڈی دی جارہی ہے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 15 روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیاہے ، رمضان بازاروں میں چینی کیلئے لمبی لمبی لائن نہیں لگنی چاہیے ، حلف نامہ جمع کروائیں کہ لائنیں نہیں لگیں گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -