معاملات طے پا گئے ،آج دھرنا ختم کر دیا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں معاملات طے پا گئے ہیں ، آج دھرنا ختم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی سماءنیو زکے مطابق طاہر اشرفی نے کہا کہ معاملے پر قومی اسمبلی میں قرار داد لائی جائے گی ،پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ، عالمی سطح پر ناموس رسالت ﷺ کیلئے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لاہور میں انٹر نیٹ سروسز بحال کر دی گئیں ، پی ٹی اے کی جانب سے چوک یتیم خانہ کے دس کلو میٹر کے دائرہ میں ڈیٹا سروسز معطل کی گئیں تھیں جو بحال کر دی گئی ہیں۔
شاہدرہ تا ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ تا گلبرگ کے بیشتر علاقے بھی انٹرنیٹ سروسز سے محروم تھے۔