ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، ڈاکٹر شہبازگل

 ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، ...
 ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، ڈاکٹر شہبازگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر  اکٹر شہبازگل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، نااہل لیگ ایسے نازک خالات پر بھی اپنی گندی سیاست، جھوٹ اور پراپگینڈے میں مصروف ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  ناکام پی ڈی ایم، اب ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، نااہل لیگ اسے حالات کی متمنی ہے جس میں انکی گھٹیا سیاست چمک سکے۔ توہین رسالت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے آواز اٹھائی۔

وزیراعظم اقوام عالم پر واضح کرچکے کہ گستاخی رسول اور توہین رسالت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے ہر فورم پر عظمت رسول اور حب نبی کی بہترین ترجمانی کی ہے۔

مزید :

قومی -