وائرس سے صحت یابی کے بعد رنبیر اور عالیہ بھٹ چھٹیاں منانے مالدیپ روانہ لیکن اداکارہ کے اس ہینڈ بیگ کی قیمت کتنی ہے؟ یقین کرنا مشکل

 وائرس سے صحت یابی کے بعد رنبیر اور عالیہ بھٹ چھٹیاں منانے مالدیپ روانہ لیکن ...
 وائرس سے صحت یابی کے بعد رنبیر اور عالیہ بھٹ چھٹیاں منانے مالدیپ روانہ لیکن اداکارہ کے اس ہینڈ بیگ کی قیمت کتنی ہے؟ یقین کرنا مشکل
سورس: Instagram/realbollywoodhungama

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ چلے گئے، گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور ان کی قریبی دوست عالیہ بھٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔

تاہم گزشتہ دنوں رنبیر اور عالیہ کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب وہ چھٹیاں منانے مالدیپ گئے ہیں۔ مالدیپ روانگی کیلئے اداکاروں کی جوڑی کو ممبئی کے ائیرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ممبئی ائیرپورٹ پر اداکارہ نے ایک مہنگے برانڈ کا ہینڈ بیگ بھی اٹھا رکھا جس کی مالیت اڑھائی لاکھ بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب رنبیر اور عالیہ کی مالدیپ روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کورونا سے متاثرہ عوام کی مدد کی بجائے چھٹیاں منانے ملک سے باہر جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -