لاہورمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں

لاہورمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں
لاہورمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارلحکومت میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کے مطابق منگل کو لاہورکے چوک یتیم خانہ میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔
لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں۔شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔