سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ، چیئرمین تعلیمی بورڈز کی جانب سے سندھ حکومت کو خط لکھا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت گرانٹ نہیں جاری کر رہی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کو تین ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے جو کہ ادا نہیں کی جا رہی ، فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہو جائے گا۔
خط میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈز کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔چیئرمین سکھر بورڈ نے لکھا کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کرانا ہوں گے ۔