حکومت کے مظاہرین کیساتھ معاملات طے پاناخوش آئند ہے،راجہ بشارت
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ حکومتی مذاکرات طے پانا خوش آئند ہے اورسمجھوتے کی بدولت مخدوش صورتحال کا خاتمہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ایسے مشکل حالات میں اپوزیشن کا سیاست چمکانا ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے،اپوزیشن کوملک وقوم کی سلامتی کے خلاف کسی بھی مسئلہ پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔حکومتی سمجھوتے نے بعض سیاستدانوں کا ملک دشمن ایجنڈا ناکام بنا دیا ہے، مذاکرات میں جو فیصلے ہوئے ہیں ان پر ہر ممکن عمل یقینی بنائیں گے۔