نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنیوالے بیورو کریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ، لاہور ہائیکورٹ

نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنیوالے بیورو کریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ، ...
نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنیوالے بیورو کریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ، لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت کی جانب سے ٹھیکیدار کو نیب کا بہانہ بنا کر عدم ادائیگی کے معاملے کا لاہور ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب کا بہانہ بنا کر کام نہ کرنیوالے بیورو کریٹس کو گھر بھیج دینا چاہئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ بیورو کریٹس نے قسم کھائی ہے کہ کام نہیں کرنا ، اگر سیکرٹری اہلیت نہیں رکھتا تو اسے گھر جانا چاہئے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دس روپے کی بات ہو تو سیکرٹریز کہتے ہیں نیب پکڑے لے گا ، پنجاب کے تمام افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام کرنے کو تیار نہیں ، جب درست کام کرو گے تو نیب کیوں پکڑے گا۔ 
عدالت نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری فنانس پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -