صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی ملاقات

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی ...
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران وفاقی انشورنس محتسب کی جانب سے سال 2020 کی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی گئی ۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق صدرکی ہدایت پر2020 میں متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرزکو 2.13 ارب روپے کی ریلیف فراہم کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت دیں کہ وفاقی محتسب انشورنس پالیسی ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں اورانشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کیخلاف انصاف کی فراہمی کیلئے ادارے کا دائربڑھایا جائے۔

مزید :

قومی -