بھارت سے ہانگ کانگ جانے والی پرواز کے اتنے زیادہ مسافر کورونا سے متاثر کہ کھلبلی مچ گئی 

بھارت سے ہانگ کانگ جانے والی پرواز کے اتنے زیادہ مسافر کورونا سے متاثر کہ ...
بھارت سے ہانگ کانگ جانے والی پرواز کے اتنے زیادہ مسافر کورونا سے متاثر کہ کھلبلی مچ گئی 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی دارالحکومت سے ہانگ کانگ جانے والی نجی پرواز کے 47 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس نے کھلبلی مچا کر رکھ دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروازکے 47 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔ جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ ہانگ کانگ حکام نے بھارت، پاکستان اور فلپائن کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -