ن لیگی اراکین کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ن لیگی اراکین کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ
ن لیگی اراکین کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی  ایم نے ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے لائی جانے والی قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ایف کے اراکین نے بھی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی اجلا س قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس کی صدارت سینئرنائب صد شاہد خاقان عباسی کررہے ہیں۔اجلاس میں خرم دستگیر،طاہرہ اورنگزیب، اظہرقیوم ناہرا ،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، محسن شاہنواز رانجھا اور علی زاہد سمیت دیگر اراکین شریک ہیں۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -