حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر دی 

حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش ...
حکومت نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے اور اس معاملے پر بحث کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر اسد قیصر کا اجلاس جاری ہے جس میں علی محمد خان نے معاملے پرپارلیمنٹ کی کمیٹی بنانے کی قرار داد کو قوم اسمبلی میں پیش کیا ،جسے فرانسیسی سفیر سے متعلق  معاملے پر بحث کیلئے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔قرار دادکے متن میں کہا گیاہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملے پرسیرحاصل بات کی جائے،تمام یورپین ممالک بالعموم اورفرانس کوبالخصوص معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیاجائے، فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے۔بین الاقوامی امورریاست کوطے کرنے چاہئیں،کوئی گروہ دباو¿نہیں ڈال سکتا، انتہائی حساس معاملہ ہے،اسپیشل کمیٹی ہونی چاہیے، معاملے کواجتماعی طورپرعالمی فورمزپراٹھایاجائے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت چیمبر میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ قرار داد کے متن پر بھی غور کیا گیا ۔ حکومت معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے جارہی ہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں قرار داد کا متن تمام شرکا ءکے سامنے پڑھ کر سنایا گیا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -