خاتون نے اپنی برہنہ تصویر غلطی سے گھر میں کام کرنیوالے مستری کو واٹس ایپ کردی لیکن پھر کاریگر کا جواب کیا آیا؟

خاتون نے اپنی برہنہ تصویر غلطی سے گھر میں کام کرنیوالے مستری کو واٹس ایپ کردی ...
خاتون نے اپنی برہنہ تصویر غلطی سے گھر میں کام کرنیوالے مستری کو واٹس ایپ کردی لیکن پھر کاریگر کا جواب کیا آیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون گھر کی تعمیر و مرمت کروانا چاہتی تھی اور اس کی مستریوں سے بات چیت چل رہی تھی۔ گزشتہ روز اس نے مستریوں کو اپنے گھر کی دیواروں اور چھت کی تصاویر بنا کر بھیجیں اور اگلے ہی لمحے ان کی طرف سے ایک ایسا پیغام موصول ہوگیا کہ پڑھ کر خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
 میل آن لائن کے مطابق اس روزیانے ڈاج نامی 52سالہ خاتون نے ان تصاویر میں غلطی سے اپنی برہنہ تصویر بھی بنا کر مستریوں کو بھیج دی تھی، جس پر ان مستریوں نے جوابی پیغام میں خاتون کی اس شرمناک غلطی پر اس کے گھر کام کرنے سے ہی انکار کر دیا۔بکنگھم شر کے علاقے کی رہائشی یہ خاتون دراصل برہنہ حالت میں گھر کی دیواروں اور چھتوں کی تصاویر بنا رہی تھی کہ اس دوران ایک جگہ لگے بڑے سائز کے آئینے کو بھول گئی۔ اس نے اپنی طرف سے دیوار کی تصویر بنائی لیکن اس آئینے میں خود اس کی اپنی تصویر بھی بن گئی جو اس نے مستریوں کو بھیج دی۔
 اسے جوابی پیغام میں مستری کی طرف سے کہا گیا کہ ”معذرت، میں ہم یہ جاب نہیں کر سکتے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے یا نہیں لیکن آپ کو اپنی بھیجی ہوئی کچھ تصاویر پر غور کرنے کی ضرورت ہے جو آپ نے ہمیں بھیجی ہیں۔ میرے نزدیک یہ انتہائی غیرپیشہ وارانہ ہیں اور اسی وجہ سے ہم آپ کے ہاں کام نہیں کریں گے۔“روزیانے نے یہ واقعہ فیس بک چیٹنگ میں اپنے شوہر کو سنایا جو اس وقت کام پر تھا۔ اس کے شوہر نے اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس فیس بک پر پوسٹ کر دیئے جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ پر ہنسی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -