فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قراداد ، احسن اقبال نےحکومتی چالاکی بارےایسا ’باریک نکتہ ‘ اٹھا دیا کہ ہر کوئی ششدر رہ جائے

 فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قراداد ، احسن اقبال نےحکومتی چالاکی بارےایسا ...
 فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قراداد ، احسن اقبال نےحکومتی چالاکی بارےایسا ’باریک نکتہ ‘ اٹھا دیا کہ ہر کوئی ششدر رہ جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کےلئے پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے ایسا باریک نکتہ اٹھا دیا ہے کہ جان کر ہر پاکستانی مسلمان کا دل دکھی ہو جائے گا ۔

 قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آپ ناموس رسالتﷺ پر سیاست کرتے ہیں، یہ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،جو بھی کلمہ گو ہے اس پہ لازم ہے کہ اپنی ذات، اپنے بیوی، بچوں اور اپنے ماں، باپ سے زیادہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت رکھے،ابھی وزیر موصوف نے جو یہاں بیان کیا مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے یہ وہی بیانیہ ہے جس کی قیمت میں نے ایک گولی کی صورت میں ادا کی تھی،2017ءمیں تحریک انصاف کے لوگ اس کمیٹی کے اندر تھےلیکن جب اس پہ تحفظ کااظہار کیاگیاتو  پورے ایوان نے 24گھنٹے میں اسے ریورس کیا.

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک نہایت حساس مسئلے پر بحث کے لئے قومی اسمبلی میں اکٹھےہوئے ہیں ،ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے فرانس میں جو گستاخی ہوئی ہے اس کے اوپر ہم نے یہاں بحث کرنی ہے، میں امید رکھتا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی پارلیمنٹرین اور کسی مسلمان کے لئے اس سے اہم کوئی مسئلہ نہیں ہوسکتا جہاں ہمارے نبی کریم ﷺ کی ذات مبارک کے اوپر کوئی بات ہونی ہو ،مجھے توقع تھی کہ وزیراعظم اپنی کرسی پر بیٹھے ہوتےاور آج یہ قرارداد خود وزیراعظم کو پیش کرنی چاہئےتھی،نہ صرف یہ کہ وزیراعظم نےاس موضوع کو اس  قابل نہیں سمجھا بلکہ حکومت نے اس قابل نہیں سمجھا کہ اس قرارداد کو کسی وزیر کے ذریعے پیش کراتے،یہاں پر وزیرداخلہ موجود تھے ،وزیر مذہبی امور موجود ہیں ،یہاں پر وزراء کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن کسی حکومت وزیر نے اس قرارداد کو ’اون‘ کرنے کی جرات نہیں کی بلکہ ایک پرائیویٹ ممبر سے یہ قراداد پیش کروائی گئی ،پارلیمنٹرین جانتے ہیں کہ پرائیویٹ ممبر بزنس کیا ہوتا ہے؟پرائیویٹ ممبر بزنس نان آفیشل بزنس اور ایک ممبر کا بزنس ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے اور اس معاملے پر بحث کی جائے۔

مزید :

قومی -