کامیابی کا راز مستقل مزاجی!!! 

کامیابی کا راز مستقل مزاجی!!! 
کامیابی کا راز مستقل مزاجی!!! 

  

کسی نے بابا فرید گنج شکرؒ سے کہا بابا جی بہشتی دروازے دنیا میں نہیں ہوتے تو بابا جی نے جواب دیا بیٹا جس کی عادتیں دنیا میں جنتیوں جیسی نہیں ہوں گئی وہ وہاں بھی جنت میں نہیں جائے گا, جب سے یہ بات میں نے پڑھی ہے  دماغ کے ساتھ چپک گئی ہے۔۔۔ میری پوری کوشش ہے کہ اس پر عمل پیرا بھی ہو  سکوں , اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی عقل اور سمجھ سے میں نے اس کا جو مطلب اخذ کیا ہے وہ ہے مستقل مزاجی , صادق کہلوانے کے لئے ایک دفعہ سچا بولنا کافی نہیں بلکہ ساری زندگی سچ بولنا پڑے گا۔۔۔

با کردار  کہلوانے کے لئے ایک دفعہ زنا اور بد نظری سے بچنا کافی نہیں بلکہ ساری زندگی ان سے بچنا ضروری ہے, جنت کا حصول ہر مسلمان کی خواہش رہی ہے اور رہے گی ۔۔۔اس کا حصول تب ہی ممکن ہے جب ہمارے اندر جنتیوں والی صفات ہوں گی۔۔۔مستقل مزاجی ہر دور میں کامیابی کا راز رہی ہے۔۔ جن لوگوں نے اس اصول پر عمل کیا وہ کامیاب ہوگئے۔۔تھامس ایڈیسن نے جب بلب ایجاد کیا اُسے دس ہزار مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔ خشک بیٹری بھی ایڈیسن کی ایجاد ہے۔۔۔ اس ایجاد کے دوران ایڈیسن پچاس ہزار دفعہ ناکام ہوا۔۔۔ اتنی ناکامیوں کے بعد بھی وہ مستقل مزاج رہا اور نتائج ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ یہ دنیا میں جو اس وقت اتنی چمک دمک ہے۔۔۔ اس کا سہرا ایڈیسن اور اس کی مستقل مزاجی کو جاتا ہے ۔۔۔

 کرنل سینڈر جوKFC ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔۔۔ اس کو اپنی ترکیب فروخت کرتے ہوے 1008 دفعہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب KFC کی شاخیں دنیا کے اکثر ممالک میں ہیں۔۔۔  عالم اسلام کے عظیم ترین سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان میٹرک میں حساب میں فیل ہوے ۔۔۔اسی فیل ہونے والے شخص نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔۔۔ دنیا کی مشہور انگلش ڈکشنری Webster کو مرتب کرنے میں  Noah Webster  نے 36 سال صرف کیے۔۔۔  کولمبس نے امریکہ دریافت کیا لیکن 20 سال کی سخت محنت کے بعد کامیاب ہوا ۔۔۔اس کے تین سفر نامے ناکام ہوے تھے۔۔۔ مغلیہ سلطنت کا بانی بابر سات بار ناکام ہوا۔۔۔ امریکہ کا کامیاب ترین صدر ابراہام لنکن سیاست میں آٹھ  بار ناکام ہوا مگر اس نے کوشش ترک نہ کی، آخر کار امریکہ کا عظیم صدر بنا۔۔۔

دنیا کا عظیم ترین سائنس دان آئن سٹاہن 16 سال کی عمر میں زیورخ کے پولی ٹیکنیک سکول میں داخلہ لینے میں ناکام رہا اس کا پی ایچ ڈی کا تھیس مسترد کر دیا گیا ۔۔۔۔فزکس پڑھنے والا بچہ کو کسی اور سائنس دان کا نام یاد ہو یا نا ہو لیکن آئن سٹاہن ضرور یاد ہو گا۔۔۔ ممتاز کالم نگار جاوید چوہدری سے جب پوچھا گیا کے آپ کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟؟؟تو انھوں نے کہا ثابت قدمی یعنی مستقل مزاجی ۔۔۔ پاکستان کر کٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے دنیا کا نمبر ون بلے باز قرار دیا ہے۔۔۔ اگر دیکھا جائے بابر کو یہ پوزیشن مستقل مزاجی کی وجہ سے ملی۔۔۔ کیوں کہ انھوں نے ہر میچ میں مستقل مزاجی سے پرفارم کیا۔۔۔

چین کے مشہور فلسفی اور ماہرِ تعلیم ژُن زی کا کہنا ہے کہ اگر ایک باہمت جنگی گھوڑا ایک بار چھلانگ لگائے تو وہ دس قدم سے زیادہ کا فاصلہ طے نہیں کرسکتا لیکن اگر ایک ادنیٰ گھوڑا دس دن چلتا رہے تو وہ اپنی مستقل مزاجی کی بدولت ایک لمبا راستہ طے کرلیتا ہے۔۔۔ پانی اگر مسلسل ایک پتھر پر گرتا رہے تو وہ اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔۔۔ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔۔۔ ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق نیک اعمال میں مصروف ہے۔۔۔ کیا ہی اچھا ہو ہم ان نیک اعمال کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں۔۔۔ یقین مانیں اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا شمار بہترین اور کامیاب اور جنتی لوگوں میں ہو گا ۔۔۔میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو مستقل مزاجی کی دولت سے نوازے۔ آمین

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -