’ شاہد خاقان عباسی پھدکنا چھوڑ ، کرکےدکھا ‘سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم کو خوفناک دھمکی دے دی

’ شاہد خاقان عباسی پھدکنا چھوڑ ، کرکےدکھا ‘سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ...
’ شاہد خاقان عباسی پھدکنا چھوڑ ، کرکےدکھا ‘سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم کو خوفناک دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپ نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے،سابق وزیراعظم کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو ’جوتا مارنے‘کی دھمکی پر حکمران جماعت کے اہم رہنما سینیٹر فیصل واوڈا آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو بڑی دھمکی دے دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کےاجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور سپیکر اسد قیصر کے درمیان جھڑپ ہو گئی ،شاہد خاقان عباسی غصے میں اپنی سیٹ سے اٹھے اور سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ کر سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔ جس پر سپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں تاہم سابق وزیر اعظم سپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دیتے رہے۔شاہد خاقان عباسی کے رویے نے سینیٹر فیصل واوڈا کو آگ بگولہ کردیا ہے اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کسی کے باپ کو گالی، کبھی کسی کو جوتا مارنے کی دھمکی، شاہد خاقان عباسی پھدکنا چھوڑ ، کرکےدکھا ،وہ سلوک کریں گے کہ تیری سات نسلیں یاد رکھیں گی۔

مزید :

قومی -