گلگت بلتستان میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ نے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخر پر دائر کی گئی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا،فیصلے کے مطابق حکومتی حکام، چیف الیکشن کمشنرالیکشن انعقادکیلئے اقدامات نہیں کررہے، گلگت بلتستان میں بغیر تاخیرجلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،شہریوں نے جی بی میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سے فیصلہ سنایا۔