ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 اپنے معاملات کو لے کر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس وقت آپ کی محنت رنگ لائے گی اللہ پاک کا نام لے کر بس اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی شروع کر دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 اس وقت مشتری زائچے میں موجود ہے اس سے بے شمار معاملات میں فائدہ ہوتا ہے آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے روز گار پر توجہ دیں اور رکے ہوئے کام کرنے کی کوشش بھی کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش میں مبتلا محسوس کر رہے تھے وہ اب بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں بس اب دن بدن خود کو بہتری میں محسوس کریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے آپ گہری نظر سے مشاہدہ کریں گے تو اندازہ ہو جائے گا جو لوگ فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں وہ قدم فوراً پیچھے کر لیں تو بہتر ہے۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 زیادہ تر ان لوگوں کے درمیان میں جو مفاد پرست ہیں خود کو جتنی جلدی ہو سکے ان سے پیچھے کر لیں تو بہتر ہے ورنہ کسی بڑے نقصان سے دو چار بھی کر سکتے ہیں خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آج اہم دن ہے آپ کو کسی جانب سے فائدہ مل سکتا ہے جس کام کے لئے پریشان تھے وہ ان شاءاللہ ہوتا نظر آتا ہے آج کا دن مالی لحاظ سے بھی بڑا اچھا رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 حالات کچھ نا مناسب سے ہیں دماغ بھی بند سا لگتا ہے بلا وجہ کی پریشانی تنگ کر رہی ہے۔ ان حالات میں صدقہ دیں اور آج یا حی یا قیوم کا ورد بھی لازمی کرتے رہیں ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 اپنے خراج سے ہٹ کر کام کرنا پڑے گا جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ ان شاءاللہ پوری ہو سکتی ہے۔ اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے اچھا دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 لوگوں کے لئے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں جو کام کر سکتے ہیں وہ کر لیں جو نہیں ہوتا اس کا انکار کر دیں۔ آج دوسروں کی وجہ بلا وجہ کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ورنہ مسئلہ ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 جو لوگ کسی بھی مالی پریشانی کا شکار ہیں وہ آج کچھ ریلیف حاصل کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کو روز گار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں آج اس حوالے سے خوشی کی خبر سن سکیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں مگر اب صورتحال نئے انداز سے آپ کا ساتھ دے گی آپ جس بھی مسئلے کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ آسان ہوگا مگر سمت بدل جائے گی یاد رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 اپنے کام یا رہائش میں تبدیلی کے حوالے سے اب کوشش کر سکتے ہیں اس وقت موقع اچھا ہے اور گھر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مناسب اقدامات بھی کرنا پڑ سکتے ہیں۔