مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ  ، قرضوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ  ، قرضوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، وزیر اعظم کا ...
مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ  ، قرضوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نئی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،  وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ  ، قرضوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نےآپ کویہ کامیابی عطافرمائی، آپ سب کی جماعتوں کا اپنا منشور ہے  مگر  یہ اتحاد ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کریگا، سابق حکومت بری طرح ناکام رہی، ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری ہے، ہمیں قوم کےبہترین مفادمیں فیصلےکرنےہیں، بلوچستان کےعوام کےمسائل پربھرپورتوجہ دیناہوگی، دیگرصوبوں کےمسائل پربھی درددل کےساتھ توجہ دیناہوگی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا  ہمارے سامنے مہنگائی ،لوڈشیڈنگ سمیت کئی چیلنجزہیں، چینی کہاوت ہےجہاں چیلنج ہےوہاں موقع بھی ہے، آج  ملک قرضوں میں ڈوباہواہے، ہمارےبچوں کاآخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکاہے، مشکلات ضرورآئیں گی لیکن دیکھناہوگامسائل کیسےحل کرنےہیں، بجلی نہ ہونےکی وجہ درجنوں کارخانےبندہیں، ساڑھے 3سال میں جوکرپشن عروج پرتھی اسےختم کرناہے، ہم نےڈوبتی کشتی کوکنارےلگاناہے،  معیشت کی بحالی کیلئےمزیدوسائل پیداکرناہوں گے، مسائل کےحل کیلئےکوئی جادوکی چھڑی کام نہیں آئےگی، محنت کےعلاوہ آگےبڑھنےکاکوئی راستہ نہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  4سال اپوزیشن کوبدترین انتقام کانشانہ بنایاگیا، زہریلےپروپیگنڈےکاحقائق کی بنیادپرجواب دیناہوگا،ذاتی پسند و ناپسند سے بالا تر ہو کر دن رات محنت کرنا ہوگی، اپنے تجربہ ، قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے  عملی میدان میں  کامیابی حاصل کریں گے ، عوام جو توقعات لگائے بیٹھے ہیں  خلوص و نیک نیتی سے ان پر پورا اترنا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -