"عمران خان لاہور جلسے میں آنے کی بجائے ویڈیو لنک خطاب کریں کیونکہ۔۔۔ " ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی قیادت کو خط لکھ دیا

"عمران خان لاہور جلسے میں آنے کی بجائے ویڈیو لنک خطاب کریں کیونکہ۔۔۔ " ڈپٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر لاہور نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے خط میں لکھاہے  کہ مینار پاکستان میں سیکیورٹی کے خدشات موجود ہیں۔اس لیے سابق وزیراعظم عمران خان  جلسہ گاہ آنے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے عوام سے خطا ب کریں۔
خیال رہے کہ پشاور اور کراچی کے کامیاب جلسوں کے بعد  کل پاکستان تحریک انصاف  گریٹر اقبال پارک میں اپنا پاور شو کرے گی۔سیکیورٹی کے پیش نظر  پولیس کے چار ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔جن میں خواتین کے لیے دو سو 34لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی۔