ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کی کابینہ میں واپسی

ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کی کابینہ میں واپسی
ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کی کابینہ میں واپسی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈان لیکس پر نکالے گئے طارق فاطمی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔ طارق فاطمی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں اسی عہدے پر تعینات تھے تاہم ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو ڈان اخبار میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر حکومت اور عسکری قیادت میں اختلافات ہیں۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں جن کے نتیجے میں طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ ان کے علاوہ پرویز رشید اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو بھی اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔