امریکہ میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی

امریکہ میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی
امریکہ میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعہ کو ہوگی
سورس: Pexels

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے باعث کل جمعہ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  عید کے چاند کا اعلان شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے  کیا ہے۔ کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ   نیا چاند جمعرات 20 اپریل 2023 کو عالمگیر وقت کے مطابق 4:12 پر پیدا ہوا۔ 20 اپریل کو  چاند کی اونچائی  8 ڈگری سے زیادہ ہے ،  چاند شمالی امریکہ میں ہر جگہ سورج سے 5 ڈگری سے زیادہ بلند  ہے، اس لیے شوال کا پہلا دن جمعہ 21 اپریل 2023 کو ہے، انشاء اللہ۔

واضح رہے کہ شمالی امریکہ کی فقہ کونسل فلکیاتی حساب کو قمری مہینوں کے آغاز بشمول رمضان اور شوال کے تعین کے لیے ایک قابل قبول شرعی طریقہ تسلیم کرتی ہے۔