مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اجلاس ختم، چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اجلاس ختم، چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان کردیا
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اجلاس ختم، چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان کردیا
سورس: File

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی کرنے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر ہفتے کے روز ہوگی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنگو سے دو جب کہ سرائے نورنگ سے چاند کی رویت کی ایک غیر مصدقہ شہادت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چاند لوگ غروب آفتاب کے وقت ہی دیکھتے ہیں۔ پھر شہادت کو پرکھنے میں وقت لگتا ہے۔ جیسے الیکشن میں ووٹنگ کا عمل 5 بجے ختم ہوتا ہے لیکن ہار جیت کا اعلان تمام لوازمات کو پورا کرکے کیا جاتا ہے ۔ 
بعد ازاں مسجد قاسم علی خان میں اجلاس کے اختتام پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "مسجد قاسم علی خان میں جاری اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ شوال المکرم کی کوئی بھی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ لہذا یہ کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ کل 30 واں رمضان المبارک ہوگا۔ اور عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ 2023 کو ہوگی۔ "