محسن داوڑ نے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا

سورس: File
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے جمعہ کو عید منانے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں محسن داوڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اس لیے ہم کل عید منا رہے ہیں، سب لوگوں کو عید مبارک ہو۔
خیال رہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں نجی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے اور 30 روزے پورے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
Moon has been sighted in North Waziristan. We will be celebrating Eid tomorrow. Eid Mubarak to everyone.
— Mohsin Dawar (@mjdawar) April 20, 2023