جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔