شعیب اختر نے اپنی کمائی کا ذریعہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا

شعیب اختر نے اپنی کمائی کا ذریعہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا
شعیب اختر نے اپنی کمائی کا ذریعہ دنیا کیساتھ شیئرکردیا
سورس: Instagram/imshoaibakhtar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  بین الاقوامی شہرت یافتہ اور مایہ ناز کرکٹر،شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کیا ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں انہوں نے اربوں کمانے کا اپنا اسمارٹ طریقہ شیئر کیا۔اپنی کاروباری حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے ابتدائی طور پر اسلام آباد میں مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی زمینیں خریدنا شروع کیں، اس وقت لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ ہمیشہ یہ پلاٹ کیوں خریدتے ہیں  لیکن مجھے معلوم تھا کہ آنے والے برسوں میں یہ علاقےقائم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ میں نے کئی عظیم کرکٹرز کو بھی زمین خریدنے کا مشورہ دیا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی، اب تمام زمینوں کی قیمت پاکستانی کروڑوں روپے ہے۔

شعیب اختر نے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو بھی یہی مشورہ دیا کہ وہ صوابی کے مضافات میں زمین خریدیں، میں کھلاڑیوں کو ایک ایسا کاروباری منصوبہ دیتا ہوں، جس کے ذریعے وہ کیریئر ختم کرنے کے بعد مالی استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین شعیب اختر کے کاروباری نقطہ نظر اور بڑے شہروں میں جائیدادیں بنانے کے ان کے اسمارٹ انداز سے متاثر ہیں۔ اور انہوں نے اپنے کمنٹس کے ذریعے ان کی تعریف بھی کی۔ اور انہیں اچھے کرکٹر کے ساتھ ایک اچھا بزنس مین بھی قرار دیا۔

مزید :

کھیل -