عمر کوٹ میں شراب کی بھٹیوں پر پولیس کا چھاپہ، پانچ ملزمان گرفتار

عمر کوٹ میں شراب کی بھٹیوں پر پولیس کا چھاپہ، پانچ ملزمان گرفتار
عمر کوٹ میں شراب کی بھٹیوں پر پولیس کا چھاپہ، پانچ ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پرجرائم پیشہ افراد، منشیات اور تمام آرگنائزڈ کرائم کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں  اور پانچ  ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  500 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ۔

خفیہ اطلاع پر  کنری کے نواحی علاقوں میں  دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپوں کے دوران گرفتار ہونیوالوں میں   گلاب کولہی ،رانو کولہی ،بھیموں کولہی ،اجیو کولہی ،منظور نوحانی شامل ہیں جبکہ کچی شراب کے متعدد گیلن بھی برآمد کرلیے گئے جس کے بعد مقدمات بھی درج کرلیے گئے ۔