خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمیوں، رپورٹ جاری 

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمیوں، رپورٹ جاری 
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمیوں، رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات میں 46افرا دجاں بحق اور 60 زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 25بچے، 12مزد واور9خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33مرد اور 16بچے شامل  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2875مکانات کو نقصان پہنچا،436گھر مکمل تباہ، 2439گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،جاں بحق افراد کے ورثا اور امدادی سرگرمیوں کیلئے 110ملین روپے جاری کر دیئے گئے۔