ضمنی انتخابات؛سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات؛سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی ...
ضمنی انتخابات؛سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس استعمال ہونگے،سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے،نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے آج سے 22اپریل تک 21حلقوں میں دستیاب ہونگے،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے۔الیکشن کمیشن نے حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کی درخواست دی تھی۔