اپر دیر سے سوات جاتے ہوئے شدید سردی سے2بچے جاں بحق

Apr 20, 2024 | 05:55 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپر دیر سے سوات جاتے ہوئے شدید سردی سے 2بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی گئی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت  کی کہ متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، سردی کی وجہ سے بے ہوش ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، سردی سے2بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا،  سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں