بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئےخوشخبری

بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئےخوشخبری
بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئےخوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئےخوشخبری آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر  اب 2کی بجائے ایک ہی کاؤنٹر پر مسافروں کی امیگریشن ہو گی،ایف آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئےایک کاؤنٹر کر دیا۔

 یاد رہے کہ  مسافر پہلے ایک کاؤنٹر سے امیگریشن کے بعد فائنل کاؤنٹر سے بھی چیکنگ کراتے تھے،جس کے باعث فائنل کاؤنٹر پر رش لگ جاتا اور  مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ 

 ایف آئی اے نے اب ایک ہی کاؤنٹر سے مسافروں کی کلیئرنس کر دی ،  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آج سے ایک کاونٹر پر امیگریشن کا  عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔