عدالتی حکم پراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ،ذاتی معالج نے تقریباً ایک گھنٹہ معائنہ کیا

عدالتی حکم پراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ،ذاتی معالج نے ...
عدالتی حکم پراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ،ذاتی معالج نے تقریباً ایک گھنٹہ معائنہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
نجی ٹی و ی" دنیا نیوز" کے مطابق طبی معائنہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا، طبی معائنہ کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔گزشتہ روز وکلاءکی جانب سے دائر درخواست پر بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کا حکم دیا گیا تھا، طبی معائنہ کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے دیا تھا۔