سانحہ 9مئی کیس:اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

سانحہ 9مئی کیس:اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا
سانحہ 9مئی کیس:اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی تھانہ کینٹ میں درج 9مئی کے مقدمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت  ہوئی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش  ہوئے، وہ 9 مئی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت آئے، ان کے ساتھ ان کے وکیل بابر اعوان بھی موجود تھے۔

عدالت نے سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی،ان کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔